پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی، علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اتوار 19 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

علی نواز اعوان کچھ عرصہ سے روپوش تھے اور اچانک منظر عام پر آتے ہی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے۔

علی نواز اعوان کی استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت سے ملاقات کے موقع پر آئی پی پی کے مرکزی رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔

علی نواز اعوان نے ملاقات کے دوران جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کو اپنے سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ علی نواز اعوان نے 2018 کے انتخابات میں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

علی نواز اعوان سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی بھی رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp