حمزہ علی عباسی کی نئے پراجیکٹ “جان جہاں” سے ٹی وی سکرین پر واپسی

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کےمعروف اداکار حمزہ علی عباسی ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔

انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ٹی وی سکرین پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ “جانِ جہاں” کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ردا بلال کی تحریر کردہ، قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں، حمزہ علی عباسی اور بہت سے دوسرے اداکاروں کے ذریعے ہمارے آنے والے پروجیکٹ “جان جہاں” کی سحر انگیز دنیا سے آپ کو متعارف کرواتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

ثمینہ، ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز کی پروڈیوس کردہ جلد ہی آپ کے قریب ٹی وی سکرین پر آرہی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اس سے قبل کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ” من مائل”،” پیارے افضل” اور” الف” شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے دین اسلام کی خاطر 1 برس قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اس کے کچھ وقت بعد ان کی بلاک بسٹر فلم “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” ریلیز ہوئی، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے، فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا جس کے بعد حال ہی میں اداکار کی شوبز اندسٹری میں واپسی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔اب انہوں نے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر شیئر کر کے چھوٹی سکرین پر واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ