بھارتی کرکٹر شبھمن گل اور سارہ ٹنڈولکر کے مبینہ افیئر کے ایک بار پھر چرچے

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین شبھمن گل خصوصاً خواتین مداحوں میں کافی مقبول ہیں لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ہندوستانی کرکٹر کس کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

جب بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان اور ان کی سابق اہلیہ امرتا سنگھ کی صاحبزادی اور اداکارہ سارہ علی خان نے ‘کافی ود کرن’ میں شبھمن گل کے ساتھ افیئر پر کرن جوہر کے سوال کا جواب دیا تو کرکٹر کے ریلیشن شپ اسٹیٹس کا انکشاف ہوگیا۔ ان دنوں ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو پسند کرتے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہورہا تھا اور انہیں شبھمن گل سے ایک بار پھر منسوب کیا جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسی کئی رپورٹس ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبھمن گل ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جبکہ کئی مشہور شخصیات نے بھی اس کا اشارہ دیا ہے۔

سارہ علی خان

سارہ علی خان نے بھی ‘کافی ود کرن’ میں اس کی تصدیق کی۔ جب سارہ سے شبھمن گل کے ساتھ ان کے افیئر کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ وہ دوسری سارہ ہیں جنہیں کرکٹر پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ساری دنیا غلط سارہ کے پیچھے ہے’۔ اس کا مطلب ہے کہ اداکارہ سارہ نہیں ہیں جن پر شبھمن گل فدا ہیں۔

مداحوں پر یہ بات کافی حد تک واضح ہو گئی کہ شبھمن گل سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں حالانکہ نہ تو سارہ ٹنڈولکر اور نہ ہی شبھمن گل نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ان دنوں شبھمن گل کا ایک پرانا انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سارہ ٹنڈولکر کو ڈیٹ کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا ‘شاید’۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سارہ ٹنڈولکر ورلڈ کپ کے کئی میچوں میں موجود رہی تھیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی 24 سالہ شبھمن گل اور 26 سالہ سارہ ٹنڈولکر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی تاہم بعد میں وہ جعلی ثابت ہوئی تھی کیوں کہ وہ درحقیقت سارہ ٹنڈولکر اور ان کے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی ایک ساتھ کھنچوائی گئی تصویر تھی جسے ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیمپر کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟