آئی سی سی کے نئے قوانین: خواتین کے مقابلوں میں ٹرانس جینڈرز کی شرکت پر پابندی

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’آئی سی سی‘ نے ٹرانس جینڈرز کے خواتین کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

بین الاقوامی اسپورٹ نیوز آؤٹ لیٹ ای ایس پی این کے مطابق منگل کو آئی سی سی بورڈ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے قوانین کے تحت کوئی بھی کھلاڑی جو مرد سے خاتون میں منتقل ہوا ہے اور کسی بھی طرح کی مردانہ بلوغت سے گزر چکا ہے، اسے خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے وہ کسی بھی سرجری یا صنفی تفویض کے علاج سے گزر کے آیا ہو۔

یاد رہے کہ ان نئے قوانین و ضوابط کی وجہ سے آئی سی سی کی پہلی ٹرانس جینڈر کھلاڑی ڈینیئل میک گیہی جو اس سال کے شروع میں بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں ہوئی تھیں وہ اب خواتین کے بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

ڈینیئل مک گیہی کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جو 2020 میں کینیڈا منتقل ہوا، اور 2021 میں مرد سے خاتون بننے کے لیے طبی عمل سے گزرا، ستمبر 2023 میں اس نے کینیڈا کی طرف سے  ٹی20 ورلڈ  کپ 2024 کے کوالیفائر میچ میں بھی شرکت کی تھی۔

ڈینیئل میک اب تک 6 ٹی 20 کھیل چکی ہے، جس میں 19.66 کی اوسط اور 95.93 کے اسٹرائیک ریٹ سے 118 رنز بنائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

سعودی امدادی مرکز کی عالمی انسانیت دوست خدمات سے ہزاروں افراد مستفید

ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟