بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بسنت کے رنگا رنگ تہوار کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے معروف فیشن اور لائف اسٹائل برانڈز نے اپنی خصوصی بسنت کلیکشنز متعارف کرا دی ہیں۔

ان کلیکشنز میں روایتی ثقافت، شوخ رنگوں اور جدید فیشن کا حسین امتزاج دیکھنے کو مل رہا ہے، جو نوجوانوں میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج، پتنگ سازوں کے پاس آرڈرز کی بھر مار

مختلف برانڈز نے اپنی بسنت کلیکشنز میں زرد، سبز، نارنجی اور نیلے رنگوں کو نمایاں رکھا ہے، جبکہ کپڑوں پر پتنگ، پھولوں اور دیسی نقش و نگار کے دلکش ڈیزائن بسنت کی خوشیوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔

خواتین کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ مردوں اور بچوں کے لیے بھی خصوصی ڈیزائن پیش کیے گئے ہیں، کئی برانڈز نے محدود ایڈیشن کلیکشنز لانچ کی ہیں جو آن لائن اور منتخب اسٹورز پر دستیاب ہیں۔

فیشن انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بسنت پاکستان کی ثقافتی پہچان کا اہم حصہ ہے، اور ان کلیکشنز کا مقصد نہ صرف فیشن کو فروغ دینا ہے بلکہ مقامی روایات کو بھی زندہ رکھنا ہے۔

بسنت کلیکشنز نے مارکیٹ میں ایک بار پھر رنگ اور خوشی بکھیر دی ہے، اور یہ اقدام مقامی فیشن انڈسٹری کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

اسی تناظر میں پاکستان کے بڑے اور چھوٹے فیشن برانڈز نے بسنت کے موقع پر نہ صرف خصوصی کلیکشنز لانچ کر دی ہیں بلکہ صارفین کے لیے خصوصی آفرز اور رعایتی سیل کا بھی اعلان کیا ہے۔

سفائر، نشاط، سو کمال، بریزے مین، منی کلب اور دیگر معروف و ابھرتے ہوئے برانڈز کی جانب سے متعارف کروائی گئی بسنت اسپیشل ایڈیشن کلیکشنز میں زرد، سبز، نارنجی اور نیلے رنگ نمایاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں