عمران خان کی سائفر کیس میں فرد جرم کیخلاف اپیل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں فرد جرم عائد کیے جانے کیخلاف اپیل پر ان کے وکیل حامد خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں

سماعت شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد خان نے عدالت سے التوا مانگ لیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ دیا ہے، جس کا جائزہ لینا چاہتا ہوں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تو نیا آرڈر آیا ہے، جس آرڈر کے خلاف آپ کی یہ اپیل ہے اسے ہم ابھی بھی سن سکتے ہیں۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ مجھے ہائیکورٹ کی انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے کا جائزہ لینے کا التوا دے دیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف آپ نئی اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس اپنی باری پر سنا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp