‏سائفر کیس: خصوصی عدالت کا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے آج  سائفر کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو جیل سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ ڈویژن بنچ کے 21 نومبر کے فیصلے کا متعلقہ پیراگراف عدالتی حکم کا حصہ بناتے ہوئے عدالت نے لکھا کہ آج پراسیکیوشن کے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کیس مقرر تھا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت 29 اگست سے کارروائی آگے بڑھائے گی اس لیے حاضری کے لیے عمران خان  اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو جیل سے عدالت پیش کیا جائے۔

واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں فرد جرم عائد کیے جانے کیخلاف اپیل پر ان کے وکیل حامد خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد خان نے عدالت سے التوا مانگ لیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ دیا ہے، جس کا جائزہ لینا چاہتا ہوں۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی کہا تھا کہ انہیں کوئی اُمید نہیں ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس سے باہر آئیں گے۔ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکالنا۔

گزشتہ روز لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان لیڈر ہیں اور وہی پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں۔ جیل میں رہے یا باہر وہ ہی لیڈر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام انہیں سپورٹ کر رہا ہے، ہمیں عدلیہ اور ججز سے ناامید نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا زبردست فیصلہ دیا کہ جیل ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک