اسموگ: پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں اسموگ کی بدتر صورتحال کے باعث نگراں حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلی پنجاب کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو تجارتی مراکز 3 بجے سہ پہر سے رات تک کھلے رکھے جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا، ان ڈویژن میں سبسڈی پر10 ہزار طلبا کو الیکٹرک بائیکس دیں گے، سرکاری ملازمین کو بھی قسطوں پر الیکٹرک بائیکس دیں گے۔

نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ ہم مارکٹیں بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کے بعد سے رات تک کھلی رکھیں۔ تاجروں کا نقصان نہیں چاہتے لیکن اس وقت کے ماحول کے مطابق ان کو سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹ 3 بجے سہ پہر کھلیں گی۔

’حکومت یقینی بنائے گی کہ اتوار کو ہر قسم کو کاروبار بند ہو، ریسٹورنٹس، دفاتر جمعہ کو کھلیں رہیں گے لیکن ہفتے کو 3 بجے کے بعد کھولے جائیں گے، کیوں کہ ایئر کوالٹی لیول صبح زیادہ خراب ہوتا ہے اور دوپہر میں نشبتاً بہترہوجاتا ہے۔‘

محسن نقوی کے مطابق اتوار کے روز لاہور کی مال روڈ صبح سے شام 5 بجے تک صرف سائیکلنگ کے لیے مختص کردی جائے گی۔

’29 نومبر کو اگر بادل آئے تو شاید ہم مصنوعی بارش کا تجربہ کریں، لیکن اس شعبے میں ہم بہت پیچھے ہیں، مزید محنت کی ضرورت ہے، ہم نے تیاری شروع کر دی ہے۔‘

اس موقع پر محسن نقوی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہن کر رکھیں تاکہ وہ اسموگ کے اثرات سے محفوظ رہیں کیوں کہ ایئر کوالٹی لیول زیادہ ہے، سب مل کر کوشش کریں گے کہ اسموک جتنا ہو سکے کم کیا جائے۔

نگراں وزیر اعلی نے پنجاب میں اسموگ کی بڑی وجہ بھارت سے آنے والی ہوا اور بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کو قرار دیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی