معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر کو پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کرلیا گیا۔

ملتان سلطانز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے ملتان سلطانز کی قیادت آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر کے سپرد کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایشٹن ٹرنر کی قیادت میں ملتان سلطانز نئے سیزن کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر ایشٹن ٹرنر نے کہاکہ ملتان سلطانز کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں ملتان کے پرجوش شائقین کے لیے بہترین سیزن پیش کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہونے جا رہا ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار