پیپلزپارٹی کا انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ، کمیٹیاں تشکیل

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر سیاسی شخصیات سے رابطوں کے لیے پیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے کمیٹی میں سید نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ اور ساجد طوری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ کا نام شامل ہے۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے بلوچستان کے لیے اعلان کردہ ناموں میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ، صابر علی بلوچ اور رخسانہ بنگش کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ملک میں سیاسی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی الیکشن مہم بھی شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ کیا گیا تھا لیکن سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر اور شفاف ہو ں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے