خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دائر خاتون جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

قبل ازیں جج مرید عباس نے اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب سنادیا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جج مرید عباس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بریت کی درخواست خارج کی جاتی ہے اور مزید کارروائی کے لیے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کا ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جج مرید عباس نے قرار دیا کہ عمران خان خاتون جج دھمکی کیس میں بریت کے مستحق نہیں۔

سول جج مرید عباس نے بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسکیوٹر رضوان عباسی اور عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، آج پراسیکیوشن نے اپنے دلائل مکمل کیے، گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔

خاتون جج دھمکی کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست بریت دائر کی گئی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ ہے کیا؟

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 20 اگست 2022 کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خطاب کے دوران ہی عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر انہیں بھی دھمکی دی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا ’آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے۔ مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتا تھا کہ شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا‘۔

مذکورہ بیان کے بعد پیمرا نے 21 اگست 2022 کو عمران خان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ 6 صفحات پر مشتمل اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی براہ راست تقاریر سے نقص امن پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ٹی وی چینل ریکارڈڈ تقریر چلا سکتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔ اداروں اور افسران کے خلاف بیانات آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔ اعلامیے میں عمران خان کے ایف نائن پارک میں خطاب کا حوالہ بھی شامل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں