میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز اسلام آباد میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے میڈیا اسٹڈیز کے طلبہ و طالبات کی 2 ماہ کی انٹرن شپ مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی بانی صدف خان، پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے ایڈیٹر ثاقب تنویر، نیشنل پریس کلب کی نائب صدر اور انڈیپینڈنٹ اردو کی سینیئر سوشل میڈیا پروڈیوسر سحرش قریشی، ورلڈ ایکو کے عرفان غوری، اے بی این نیوز کی اینکر پرسن منیبہ اختر، اب تک نیوز کی بیورو چیف راشدہ سیال، پاکستان کنیکٹ سے لیلیٰ طارق، پاکستان ٹی وی کی مہ نور قریشی اور پی ٹی وی کی سلمیٰ کوثر نے شرکت کی۔

مہمان مقررین نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ سے میڈیا انڈسٹری میں کام کے تجربات شیئر کیے اور صحافت کے مختلف شعبوں، عملی تقاضوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کے سوالات کے بھی تفصیلی جوابات دیے اور انہیں عملی صحافت میں بہتر مواقع حاصل کرنے کے لیے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کی ترغیب دی۔

تقریب کے دوران صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور اس خوشی میں کیک بھی کاٹا۔

تقریب کے اختتام پر چیف ایڈیٹر وی نیوز عمار مسعود نے تمام مہمانوں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وی نیوز پاکستانی صحافت میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

عمار مسعود نے مہمانوں کو وی نیوز کے سووینئرز پیش کیے جبکہ انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں