کیا بلاول بھٹو الیکشن کے بعد شادی کرنے والے ہیں؟

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں آج کل زیر گردش ہیں جب کہ آج سے تقریبا 5 برس قبل بھی بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں لیکن اس وقت بھی کہا جاتا رہا کہ بلاول بھٹو کی بہنیں اپنے بھائی کے لیے رشتہ دیکھ رہی ہیں۔

تب بھی سنہ 2018 کے الیکشن ہونے والے تھے اور اب بھی سنہ 2024 کے الیکشن سر پر ہیں اور بلاول بھٹو کی شادی کی خبروں کے حوالے سے دوبارہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

بھٹو خاندان کے قریبی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ اس مرتبہ بلاول بھٹو کی شادی کی خبروں میں صداقت ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی بھی خواہش ہے جس کا وہ اظہار بھی کرچکے ہیں کہ ان کی زندگی میں ان کے بیٹے کی شادی ہوجائے۔

آصف زرداری کی اس حوالے سے بات پر بلاول بھٹو نے بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے اور ان کی بہنیں، پھوپھا اور والد رشتہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فروری میں الیکشن کے بعد بلاول بھٹو  دلہا بن جائیں گے کیوں کہ بھٹو خاندان بلاول بھٹو کی شادی کے لیے بے تاب ہے۔

بلاول بھٹو اپنی پسند کی شادی بھی کر سکتے ہیں؟

وی نیوز کو بھٹو خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگر بلاول بھٹو کو کوئی پسند ہوگا تو آصف زرادری  اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھائیں گے لیکن بلاول بھٹو نے اب تک کسی سے بھی ایسی کوئی بات شیئر نہیں کی ہے تاہم خاندان کی جانب سے ان پر دباؤ ہے کہ وہ جلد ہی شادی کرلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں