عبدالقدوس بزنجو اور ثمینہ خان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں عام انتخابات سے قبل گہما گہما جاری ہے اور مرکز کی سیاسی جماعتیں الیکٹیبلز سمیت اہم سیاسی شخصیات کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے الیکٹیبلز کی ایک بڑی تعداد کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے جس کے بعد اب پیپلزپارٹی کی کوشش ہے جو الیکٹیبلز رہ گئے ہیں ان کو اپنے ساتھ ملا لیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے موقع پر کل بلوچستان میں شو کرنے جا رہی ہے، سابق صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسے کے بعد کچھ روز تک بلوچستان میں قیام کریں گے اور اس دوران امکان ہے کہ اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں۔

سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور جلد اس کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ کہ مصروفیات کے باعث کل یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔

اس کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ثمینہ خان نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی ہے۔ وہ کل یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گی۔

ملاقات کے موقع پر ظہور بلیدی، عبید اللہ گورگیج، نوابزادہ نعمت زہری، عارف جان محمد حسنی، آغا شکیل درانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا