معروف قوال بدر میانداد کی آج 16ویں برسی ہے

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قوالی کے میدان میں بے پناہ شہرت حاصل کرنے والے قوال بدر میانداد کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے۔

بدر میانداد دل کی بیماری اور اعصابی امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 2 مارچ 2007 کو صرف 45 سال برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ریڈیو پاکستان ملتان سے اپنی گائیکی کا آغاز کرنے والے قوال بدر میانداد  17 فروری1962 کو پاکپتن میں پیدا ہوئے ۔ ان کا گھرانہ کئی سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔

بدر میانداد کے 150  سے زائد البمز کو دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کیا گیا  تھا جن میں برطانیہ، کینیڈا، امریکہ، بھارت اور یورپ شامل ہے۔

ان کی مشہور قوالیوں میں جشن آمد رسول، حسن والوں خدا کے لیے چھوڑ دو ،عاشقوں کو جلانا بری بات ہے بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp