عامر خان نے فلموں کو کامیاب بنانے کے لیے تشدد اور سیکس کے خلاف کیا کہا؟

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کی ریلیز کے بعد سے ہی ناظرین کی اکثریت کی جانب سے ڈائریکٹر سندیپ وانگا ریڈی کو تشدد، غیر مستحکم مرکزی کردار، زہریلی مردانگی اور بیباک مناظر دکھائے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سونے پہ سہاگا یہ کہ اب سوشل میڈیا پر اداکار عامر خان کی پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ فلموں میں جنسی مناظر اور تشدد کے خلاف بات کرتے نظر آتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کلپ میں عامر خان کا کہنا تھا کہ کچھ جذبات ایسے ہیں جنہیں مشتعل کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ ان میں پہلا سیکس اور دوسرا تشدد ہے۔ یہ جذبات انسان کو  باآسانی اشتعال دلا سکتے ہیں۔ وہ ہدایت کار جو تخلیقی کہانیوں کو مہارت سے پردہ اسکرین پر پیش نہیں کرسکتے تو وہ اپنی فلموں کو کامیاب بنانے کے لیے تشدد اور جنسی مناظر دکھانے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سوچتے ہیں اگر ہم فلموں میں جنسی مناظر اور تشدد کو بہت زیادہ شامل کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی۔ تاہم میرے لیے یہ غلط سوچ ہے، یہ کوئی کامیابی نہیں بلکہ معاشرے کو پراگندہ کرنا ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اخلاقی طور پر ذمہ دار ہیں، ہم میں سے وہ لوگ جو سنیما کے لیے کام کر رہے ہیں وہ یقینی طور پر، اگر بڑی حد تک نہیں بھی تو ایک حد تک ضرور ذمہ دار ہیں۔ جو کچھ دکھایا جاتا ہے نوجوانوں پر اس کا اثر پڑتا ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ فلموں میں تشدد نہیں ہونا چاہیے لیکن یہ موضوع پر منحصر ہے کہ اسے کس طرح دکھایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں