موسم سرما اور گرما گرم مزیدار پائے

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بکرے کے پائے
موسم سرما میں جس طرح خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کھانے کی بھی کچھ ڈشسزایسی ہوتی ہیں جو سردیوں میں باصرف بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں بلکہ ان کا شمار موسم سرما کی خاص ڈش میں کیا جاتا ہے اور انہیں میں سے ایک ہے بکرے کے پائے جسے سردیوں میں بہت شوق سے کھایا جاتاہے۔
آج ہم بھی آپ کو مزیدار بکرے کے پائے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا:
بکرے کے پائے(بھنے ہوئے ) چھ عدد
پیاز(تلی ہوئی ) ½ پیالی
پسا ہوا لہسن ادرک دو کھانے کے چمچے
پسا ہوا دھنیا تین چائے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ تین چائے کے چمچے
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی ہلدی ¼چائے کا چمچہ
دہی(پھینٹی ہوئی ) ½ پیالی
ہری الائچیاں تین عدد
ثابت کالی مرچیں چھ عدد
لونگیں تین عدد
دارچینی تین ڈنڈیاں
پانی دس پیالی
نمک دو چائے کے
تیل ½ پیالی
سجانے کےلیے ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں اور ادرک

بکرے کے پائے بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے دیگچی میں تیل گرم ڈال کر اسے گرم کرلیں اوراس میں لونگیں،الائچیاں، کالی مرچیں،دارچینی، تھوڑا پانی اور ادرک لہسن ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
جس کے چیزیں اچھی طرح بھون جائیں تو اس میں پائے، پیاز، لال مرچ، دھنیا، ہلدی، دہی اور نمک ملا کر خوب بھونیں اس کے بعد اس میں پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر چھ سے سات گھنٹوں تک پکائیں۔
جب پائے تیار ہوجائیں تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ملاکر ڈش میں نکالیں اور ہری مرچیں، ہرا دھنیا، لیموں کا رس اور ادرک چھڑک کر پیش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں