بھارتی ڈرامے ’سی آئی ڈی‘ کا اہم کردار وینٹی لیٹر پر

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے نجی ٹی وی چینل کے مقبول کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں انسپیکٹر فریڈرکس کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے ادکار دنیش فڈنیس دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فڈنیس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے بڑے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جہاں اب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور موت سے زندگی لہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

سی آئی ڈی کی کاسٹ اور عملے کو دنیش کی صحت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اُن کے ساتھی اداکاروں نے اسپتال پہنچ کر اداکار کی عیادت کی۔ انسٹاگرام پر پوسٹ وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے دنیش فڈنیس کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات کاسلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ دنیش فڈنیس گزشتہ 20 برس سے کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں اپنی فنکارانہ صلاحتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جرائم کی کہانیوں پر مبنی یہ ڈرامہ 1998 کے بعد سے ہندوستان میں سب سے طویل عرصے تک جاری رہنے والا ٹیلی ویژن شو ہے جو سونی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے۔ یہی نہیں دنیش فڈنیس کامیڈی سیریل ’طارق مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں بھی مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا