پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 16 فیصد کی کمی ریکارڈ

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

او سی اے سی اور ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق جولائی سے نومبر 2023 کی مدت میں ملک میں 6450000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5,418,000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ نومبر میں 1373000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔

نومبر 2022  میں ملک میں 1545000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 482000 ٹن فرنس آئل، 2646000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل، 2997000 ٹن پیٹرول اور 324000 ٹن دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی

اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی