پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی ورسک نے میڈیا کو بتایا کہ 9 بج 10 منٹ پر سڑک کے درمیان نصب آئی ڈی کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے کا ٹارگٹ کون تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ورسک روڈ ھماکے کے زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دھماکے کے 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ جن کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔ جبکہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔