انکوائری رپورٹ کے باوجود سابقہ ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر سپریم کورٹ برہم

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس پارٹی کے ہمراہ درخواست گزار کے گھر کو بذریعہ مشینری گرانے اور سامان ساتھ لے جانے کے الزام پر سپریم کورٹ نے سابق ایس ایچ او میر پور ماتھیلوخالد حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مقدمے کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، سپریم کورٹ نے جنوری 2022 سے لے کر اب تک ڈی آئی جی سکھر پولیس کی جانب سے مقدمے کا اندراج نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے ڈی آئی جی سکھر سے استفسار کیا کہ کیا اس مقدمے میں کی گئی انکوائری اور جاری شدہ رپورٹ کے مطابق قابل دست اندازی پولیس جرم بنتا ہے یا نہیں، جس پر ڈی آئی جی سکھر نے تسلیم کیا کہ قابل دست اندازی جرم بنتا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے مزید استفسار کیا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی پولیس نے انکوائری کیوں نہ کی، پولیس حکام نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے انکوائری آفیسر کا خط کالعدم قرار دے دیا تھا، جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ خط کالعدم قرار دیا تھا رپورٹ اپنی جگہ آج بھی برقرار ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی پولیس نے ملزم کو ہائیکورٹ سے جانے کی مہلت دی، متعلقہ پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کیوں نہ کریں، انہوں نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مقدمہ تو درج کرتے پھر چاہے انکوائری میں جو بھی فیصلہ کرتے، ڈی آئی جی سکھر مقدمہ درج کروانے کی بجائے خط کو دبا کر بیٹھ گئے۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل بشرٰی قمر نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ فریقین نے باہمی رضا مندی سے جسٹس آف پیس سے انکوائری کا حکم لیا تھا اور ایک ڈی ایس پی لیول کے آفیسر نے انکوائری کی تھی جبکہ دوران سماعت پولیس آفیسر نے قابل دست اندازی جرم تسلیم کیا، عدالت نے مقدمے کے اندراج کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی