لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مناواں ٹریفک لائنز میں زیر تعمیر اس ڈرائیونگ سکول کا دورہ کیا اور سینئیر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی ایس پی یو غازی صلاح الدین اور سی اے او سیف سٹیز ایس ایس پی عمارہ اطہر بھی موجود تھے۔

نئے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں بس، ٹرک اور دیگر ہیوی وہیکلز کے ڈرائیورز کو جدید سیمولیٹرز اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرائیونگ کی تربیت دی جائے گی۔

مسافر بسوں، ہیوی وہیکلز اور گڈز ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کی سرٹیفائیڈ تربیت کے ذریعے سڑکوں پر حادثات میں کمی لانے کا امکان بڑھ جائے گا۔

ڈرائیورز کو لیکچرز، عملی ڈرائیونگ ٹریننگ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے بعد ٹیسٹ کے ذریعے سرٹیفیکیٹس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں جدید سہولیات سے مزین نیا لائسنسنگ سنٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مناواں ٹریفک لائنز میں مختلف شعبوں کا وزٹ کیا اور سی ٹی او لاہور کی جانب سے بریفنگ بھی حاصل کی۔ انہوں نے ایم ٹی سیکشن تکامل سنٹر اور ڈرائیونگ سکول کا بھی جائزہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

برطانیہ میں روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ درج

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ