غزہ کی صورتحال پر پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے فیصلے کا خیرمقدم

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقہ غزہ میں سلامتی کی سنگین صورتحال اور انسانی تباہی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توجہ دلانے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ان کے سمجھدارانہ انداز فکر کا مظہر قرار دیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے طاقت کے مسلسل استعمال اور شہریوں اور شہری تنصیبات اور انفراسٹرکچر پر اندھا دھند حملوں کی بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی کی شدید اور غیر واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔

’غزہ کے محصور عوام نے جس طرح مصائب اور اجتماعی عذاب کو برداشت کیا ہے وہ بے مثال اور ناقابل قبول ہے، جیسا کہ سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے نام اپنے خط میں زور دیا ہے کہ غزہ بھر میں شہریوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے کیونکہ وہاں کہیں بھی کوئی محفوظ نہیں ہے۔‘

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بقا کے لیے ضروری لائف لائن کے منہدم ہونے کا شدید خطرہ ہے، فلسطین اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے ممکنہ طور پر ناقابل واپسی مضمرات کے ساتھ صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے لہذا ایسے نتائج سے ہر صورت گریز کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جاری صورتحال کو ختم کرنے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے ان کی کال میں سیکریٹری جنرل کے ساتھ شامل ہے۔ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چارٹر کے تحت اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی نافذ کرنی چاہیے اور غزہ کے عوام کو نسل کشی سے بچانا چاہیے۔‘

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان اسرائیل کے حامیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل پر زور دیں کہ وہ غزہ کے خلاف اپنے وحشیانہ حملے اور غیر انسانی محاصرہ ختم کرے۔ ’دیرپا امن کے لیے ہم مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ خطے میں پائیدار امن بین الاقوامی طور پر متفقہ دو ریاستی حل اور القدس الشریف کے ساتھ جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک محفوظ، قابل عمل، متصل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے وجود میں آئے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کل بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے مستقبل سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو برقرار رکھنے اور کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کا ایک اور فریب ہے۔

’جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ہے،کوئی دوسرا عمل متبادل کے طور پر کام نہیں کر سکتا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟