دنیا میں ہر روز ہی کچھ نہ کچھ عجیب و غریب ہوتا ہے، جو روز خبروں کی زینت بنتا ہے۔ جاپان کے ایک ریسٹورنٹ میں کچھ ایسا دلچسپ ہو رہا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ یقین حیران ہوجائیں گے۔
جاپان کی اس ریسٹورنٹ کی خاص بات اس کا کھانا نہیں بلکہ وہ تھپڑ ہے جو آپ کسی بھی ویٹر کو ادا کرے کے کھا سکتے ہیں۔ کہنے کو تو مارکیٹنگ کے اچھوتے طریقے نے جاپانی شہر ناگویا میں کھلنے والے اس ریسٹورنٹ کو تیزی سے مقبول بنا دیا ہے۔
World’s Most Bizarre Restaurant – Japan
USD 4/slap!! pic.twitter.com/7wggXvIyJ6
— anil (@anilGFPL) October 30, 2022
دلچسپ بات یہ بھی کہ آغاز میں ’تھپڑ سروس‘ مفت تھی تاہم جب کسٹمرز کیا جانب سے تھپڑوں کی فرمائش میں اضافہ ہوا تو ریسٹورنٹ نے فی تھپڑ 500 ین (3.40 امریکی ڈالر ) ریٹ مقرر کر دیا۔
مگر گزشتہ ماہ نومبر میں ریسٹورنٹ کو اپنی یہ ’فخریہ پیشکش‘ اُس وقت واپس لینا پڑی جب تھپڑ کھاتے کسٹمرز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اسے ہدف تنقید بنایا شروع کر دیا۔
مزید پڑھیں
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ’ایکس‘ پہ اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ان کو صرف ویڈیو دیکھ کے سر میں درد ہوگیا۔ اور ایک صارف نے کہا کہ جاپان ہی صرف لوگوں کو اس طرح حیران کرسکتا ہے۔
جب ریسٹورینٹ کے اسٹاف سے پوچھا گیا کہ ان کا اس سروس کو بند کرنے پر کیا کہنا ہے تو پتا چلا کہ ایک دم سے پرانی ویڈیوز کا وائرل ہوجانا ریسٹورینٹ کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ اور ریسٹورنٹ کی مالکن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہمارے کسٹمرز صرف تھپڑ کھانے کی نیت سے اس ریسٹورینٹ میں آئیں۔