امریکی ریاست الاسکا کےایک گروسری اسٹور میں خریداری کے لیے آئے لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے وہاں پھلوں کے سیکشن میں ریچھ کے بچے کو مزے سے ایسے گھومتے پھرتے دیکھا جیسے وہ وہاں ونڈو شاپنگ کے لیے آیا ہو۔
الاسکا پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریچھ کے بچے کو پکڑنے کے لیے محکمہ جنگلی حیات اور پیٹرزبرگ پولیس کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ اہک اہلکار کے باڈی کیمرہ کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار ریچھ کے بچے کو کا پیچھا کر رہے ہیں اور وہ انہیں چکمہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
آخر کچھ دیر بعد محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار اسے ایک کونے میں محدود کر کے پکڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور کسی ملزم کی طرح اسے اپنی پولیس وین میں پیچھے بٹھا کر لے جاتے ہیں۔ا