نامناسب اشارہ نہیں بلکہ گنتی کررہی تھی، برطانوی ٹی وی میزبان کی وضاحت

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بی بی سی کی نیوز پریزینٹر مریم مشیری نے نامناسب اشارے سے متعلق اپنی ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔

 سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں مریم  مشیری نے اس ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹاف ارکان سے مذاق کررہی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر آن ائر جانے سے قبل صفر سے 10 تک گنتی کررہا تھا اور وہ بھی انگلیوں سے نمبر ون پر پہنچنے کے بعد گنتی گن رہی تھیں لیکن اسے یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ آن ایئر چلا جائے گا۔

مریم مشیری نے مزید لکھا کہ ’یہ ٹیم کے ساتھ ایک نجی مذاق تھا، اگر کوئی اس اقدام سے ناراض یا پریشان ہوا ہے تو میں معافی چاہتی ہوں۔ میری نیت یہ نہیں تھی کہ ایسا ہوجائے‘۔

 

مریم کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ لائیو ہیں اور انہوں نے ورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کردیں۔

ناظرین نے اس واقعے پر آن لائن ردِعمل کا اظہار کیا، کسی نے کہا کہ یہ غیر پیشہ وارانہ تھا تو کسی نے کہا کہ خبریں پڑھنے کے لیے ایک سیکنڈ میں سوئچ کرنا متاثر کُن تھا۔

واضح رہے کہ یہ غلطی بدھ کے روز برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے