3 بار فیل ہونے والا چوتھی بار وزیر اعظم بن کر کون سا تیر مار لے گا، بلاول بھٹو

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا وزیراعظم کوشش کر رہا ہے کہ اسے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے، لیکن میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ 3 بار وزیر اعظم بن کر فیل ہونے والا چوتھی بار وزیر اعظم بن کر کون سا تیر مار لے گا۔

لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کی طاقت دلوائی، ایک نہتی لڑکی نے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، ایک نہتی لڑکی نے آمروں کا مقابلہ کیا۔ پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا کو شناخت دلوائی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) جیسا انقلابی پروگرام متعارف کرایا، قائد عوام ملک کے غریب طبقے کے نمائندے تھے، آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں پرانا طریقہ چلتا آرہا ہے، پاکستان میں نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کی جارہی ہے، ایک جماعت کا ارادہ ہے کہ الیکشن جیت کر انتقام لے، ایک جماعت کا ارادہ ہے کہ الیکشن جیت کر انتقام لے سکے، یہ سیاسی اختلاف کے بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی آئی اے کی نجکاری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی صورت میاں برادران کو پی آئی اے نہیں خریدنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے وزیراعظم نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے تھے، انہوں نے اپنا موقع ضائع کر دیا ہے، زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی سیاست عروج پر تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے صرف یہ اختلاف تھا کہ وہ سیلیکٹ ہوکر آئے تھے۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، عوام نے ساتھ دیا تو پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ الیکشن کامطالبہ کیا اور سلیکشن کےخلاف کام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں