حافظ نعیم الرحمان کا میئر کراچی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف میونسپل کارپوریشن کونسل میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں سٹی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل کونسل کا اجلاس بلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی کے میئر کا رویہ قوم کے سامنے ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے، عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے، کراچی کی میئر شپ ان شا اللہ عوام کے حقیقی نمائندے کو ملے گی اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی قرارداد میونسپل کارپوریشن کے ووٹ کے بغیر اکثریت سے منظور کی گئی، فاشزم اور بنیاد پرست سوچ جاری نہیں رہ سکتی۔ان شا اللہ عدم اعتماد کا ووٹ میئر کراچی کو گھر بھیج دے گا اور آئندہ میئر کراچی جماعت اسلامی سے ہو گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ’کے الیکٹرک ‘ کراچی کے عوام کی دشمن ہے، بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس جمع کرنا کراچی کے عوام سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم  عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

ملک بھر میں ’کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ‘ اقدامات کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا

امریکا کی نئی ’غلط حراست‘ بلیک لسٹ میں ایران کے بعد افغانستان بھی شامل

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی پیش گوئی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟