اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد پر تھی۔
1/4 The Monetary Policy Committee (MPC) decided to maintain the policy rate at 22 percent in its meeting today. See https://t.co/hmLGPgsZq3#SBPMonetaryPolicy pic.twitter.com/GLMsRZbEXM
— SBP (@StateBank_Pak) December 12, 2023
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جولائی سے اکتوبر 2023 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.06 ارب ڈالر رہا۔ دسمبر میں گیس اور بجلی قیمتوں کا اثر مہنگائی پر ہونا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق رواں برس جون تک شرح سود میں 3 سے 4 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یہ چوتھا موقع ہے جب اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
اس سے قبل 30 اکتوبر کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 14 ستمبر اور 31 جولائی کو بھی شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔