پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 51 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیچکررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پاک سوزوکی کی 18262 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک سوزوکی کے 37029 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
گزشتہ ماہ کمپنی کی 3506 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے 3810 یونٹس کاروں کی فروخت کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں سوزوکی سوئفٹ کے 1852 یونٹس، کلٹس 1611 ، ویگنار 716، آلٹو 11306، بولان 853 اور راوی کے 1220 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
رکشے، موٹرسائیکلوں کی فروخت میں کمی
ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12.30 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کے 459459 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.30 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کے 523936 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ہونڈاموٹرسائیکلز کے 398303 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 437708 یونٹس کے مقابلے میں 9 فیصدکم ہے، سوزوکی موٹرسائیکلز کے 6023 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17450 یونٹس کے مقابلے میں 65.48 فیصد کم ہے۔
مزید پڑھیں
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یاماہا کے 3896 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یاماہا کے 5796 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ جولائی سے نومبرتک کی مدت میں روڈپرنس کے 6974 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روڈ پرنس کے 14540 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یونائیٹد کے 36807 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 40504 یونٹس کے مقابلے میں 9.12 فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق یونائٹڈ تھری ویلرزکے 393 یونٹس، سازگارکے 4653 اورچنگ چی کے 1910 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔