پوری قوم کو  اے پی ایس کے عظیم شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے، وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے عظیم شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔ پوری قوم سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں غم زدہ ضرور ہے مگر پہلے سے زیادہ مضبوط اور اس عفریت کے خلاف متحد ہے۔ پاکستانی قوم، وطن کے امن کو تباہ کرنے کا سوچنے والے تمام شرپسندوں کو جہنم واصل کرنے تک اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی 9ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 9 برس پہلے آج کے دن دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا۔ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں۔ آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔

 وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ 9 برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحہ نے قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا۔ پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ پرنسپل آرمی پبلک سکول شہید طاہرہ قاضی اور دیگر نہتے اساتذہ اپنے طالب علموں کو بچانے کے لیے ان درندوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔ آج کا دن ان عظیم شہیدوں کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کا بھی دن ہے۔ انسانی تاریخ میں قربانی کی ایسی تابندہ مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔ پاکستانی قوم دہشت گردی کی جنگ جیت چکی ہے۔ پاکستانی قوم نے دشمن کے پاکستان میں شر انگیزی اور انتشار پھیلانے کے تمام حربے ناکام کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم میں شہید طاہرہ قاضی اور شہید اعتزاز حسن جیسے نڈر لوگ دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کریں، اس قوم کو بزدل دہشت گرد کبھی ہرا نہیں سکتے۔ پولیس، رینجرز اور پاک فوج سمیت سیکیورٹی فورسز کے تمام اہلکار، جنہوں نے اس سانحے کے بعد دہشتگردوں کو انکی کمین گاہوں سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر انکے انجام تک پہنچایا، قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔دہشت گردوں اور پاکستان کے امن کے دشمنوں کو میرا یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن