ان شاءاللہ سپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی گوہرخان

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہی بتا سکتی ہے انہیں کیوں لگا ہم جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم تو سپریم کورٹ میں بیٹھے رہتے ہیں کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا جائے۔ ان شاء اللہ سپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی۔

بیرسٹر گوہرخان کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا یہ سپریم کورٹ کا طریقہ کار ہے۔ ہم تو کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہماری استدعا رہی ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشنز کے لیے آر اوز کا ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا، ہماری پٹیشن میں درخواست تھی کہ ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے۔

گوہر خان نے مزید کہا کہ بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جارہی ہے، بیرسٹر یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے لیے کیا جارہا ہے جیل ٹرائل ہوہی نہیں سکتا، ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان