شاہد آفریدی اپنی 5 بیٹیوں کی پرورش کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہد خان آفریدی قومی ہیرو اور کرکٹ اسٹار ہیں۔ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ اور بولنگ کے منفرد انداز اور کرکٹ کے میدان اور سماجی زندگی میں ایک بہترین انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کی تعداد ہزاروں یا لاکھوں میں نہیں بلکہ کرڑوں میں ہے۔

شاہد خان آفریدی نے اب کھیل کے میدان کو تو خیر آباد کہہ دیا ہے لیکن کھیلوں سے اپنا تعلق بطور تجزیہ کار آج بھی جوڑے ہوئے ہیں وہ وقتاً فوقتاً قومی ٹیم کو اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازتے رہتے ہیں۔

کرکٹ سے ہٹ کر شاہد خان آفریدی ایک بہترین فیملی مین کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں وہ 5 بیٹیوں کے والد بھی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی بیٹیوں کو بہت اعتماد دیا اور بطور والد انہیں ہر شے سے مقدم رکھا ہے۔

شاہد آفریدی ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھے جہاں انہوں نے اپنی بیٹیوں کے بارے میں اپنے انتہائی اہم اور دلچسپ خیالات کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی زندگی میں جتنی بھی برکات آئی ہیں وہ ان کی بیٹیوں کی ہی بدولت انہیں ملی ہیں۔

انہوں نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ ان کی ہر بیٹی ان کی زندگی میں مزید خوش قسمتی اور برکتیں لے کر آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ میں اپنی سب ہی بچیوں کے ساتھ بہت دوستانہ روّیہ رکھتا ہوں، سب کے ہی بہت قریب ہوں، میرا اپنی بچیوں کے ساتھ ایک خوبصورت رشتہ برقرار ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ’میرا کام جب تک میری بچیاں بالغ نہیں ہو جاتیں اس وقت تک ان کی رہنمائی کرنا تھا اور اب وہ اپنے فیصلے خود کرنے کے قابل ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ’میری 2 بچیاں اب شادی شدہ ہیں۔اب میں زیادہ توجہ چھوٹی بچیوں پر دے رہا ہوں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی 2 بڑی بیٹیوں کے لیے بھی ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچیوں کی تربیت بہت اہم ہوتی ہے اور میری بچیوں کی تربیت کا سہرا میری اہلیہ کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی بچیوں کی انتہائی شائستہ اور اچھے اخلاق سے پرورش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp