پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک طرف مندی تو دوسری جانب تاریخ کی دوسری بڑی شیئرز کی ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں مندی دیکھی گئی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 925 پوائنٹس کم ہو کر 65204 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے پہلے سیشن میں مارکیٹ نے مثبت انداز میں آغاز کیا تھا اور 66500 کی حد تک مارکیٹ پہنچ گئی تھی اور اس مارکیٹ میں خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں
آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1.8 بلین شیئرز کی ٹریڈنگ ہوئی جو کہ تاریخ میں دوسری بار دیکھا گیا، پی ٹی سی ایل کے اسٹاک نے آج اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا ہے جبکہ 70 ملین سے زائد شیئرز پی ٹی سی ایل کے ٹریڈ ہو چکے ہیں۔
مارکیٹ میں کل بھی ملا جلا رجحان رہے گا، شہریار بٹ
معاشی ماہر شہریار بٹ کے مطابق اگر مجموعی طور ہر دیکھا جائے تو مارکیٹ میں منافع آنا ضروری تھا لیکن گزشتہ ہفتے میں ہم نے یہ بھی دیکھا کہ مارکیٹ نیچے آنے کے بعد اوپر ضرور جاتی تھی اور مارکیٹ بیرونی دلچسپی بھی دکھائی دے رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کل دوسرے روز بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آئے گا لیکن مارکیٹ میں اتنا دم ہے کہ یہ باؤنس بیک کر سکتی ہے۔