فواد چوہدری الیکشن سے قبل نااہل ہوئے تو امیدوار کون ہو گا؟ حبا فواد نے بتا دیا

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ اگر فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن سے نااہل کر دیا گیا تو میں ان کی جگہ انتخابات میں حصہ لوں گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سمجھ نہیں آ رہا کہ میرے خاندان میں اتنے اختلافات کیوں ہو گئے ہیں، خاندان میں میرے خلاف سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خاندان کے کافی افراد میرے خلاف ہو گئے ہیں، فواد چوہدری الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی مہم میں خود چلاؤں گی۔

ایک سوال کے جواب میں حبا فواد نے کہاکہ فیصل چوہدری کے الیکشن لڑنے سے متعلق مجھے کچھ نہیں معلوم، چوہدری شہباز ہمارے بڑے ہیں، الیکشن ضرور لڑیں لیکن کسی کو ذاتیات پر نہیں اترنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ خاندان میں اختلافات سے متعلق فواد چوہدری جانتے ہیں، میرے خاندان میں لڑائی کس بات کی ہے سمجھ نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہاکہ وہ نوازشریف کی عزت اس لیے کرتی ہیں کہ وہ وزیراعظم رہے ہیں، سیاسی حمایت کبھی نہیں کی۔

حبا فواد نے کہاکہ فواد چوہدری پی ٹی آئی چھوڑ کر بھی جیل میں کیوں ہیں، سمجھ نہیں آ رہا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے 9 مئی کے واقعات کی بنیاد پر پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی مگر اس کے باوجود اس وقت مختلف مقدمات میں جیل میں ہیں اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں ان پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔

فواد چوہدری کی عدم موجودگی میں ان کی اہلیہ نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا ہے جس کی بنیاد پر خاندان میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ حبا فواد نے گزشتہ دنوں اپنے جیٹھ فیصل چوہدری کے خلاف بھی گفتگو کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایٹمی طاقت بڑھانے کا اعلان کر دیا

امریکی انٹیلیجنس ادارے میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں، قومی سلامتی پر سوال اٹھ گئے

ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو سے یورپ جھلس گیا، فرانس میں 18 افراد ہلاک، 2 بچے گرم گاڑی میں دم توڑ گئے

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب، عدالتی فیصلوں کو متنازع بنا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف بیانیے کی طرف دھکیلنے کی کوشش

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا