کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا بہترین ایئرپورٹ کون سا ہے؟

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف امریکی ٹریول میگزین (گلوبل ٹریولر) کے قارئین نے استنبول ایئرپورٹ کو ‘دنیا کا بہترین ایئرپورٹ’ قرار دیا ہے۔

گلوبل ٹریول میگزین کے مطابق قارئین نے ترکیہ کے استنبول ایئرپورٹ کو دینا کے بہترین ایئرپورٹس میں سے پہلا نمبر دیا ہے، میگا ایئرہب کو یورپ کا بہترین ہوائی اڈے  کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔

ٹریول میگزین کے تقریباً 500,000 ماہانہ قارئین نے اپنے حقیقی تجربات کی بنیاد پر سفر سے متعلق خدمات، رہائش، ہوٹلز اور کروز ٹرپس پر ووٹ دیا۔

ووٹنگ میں میگزین کے 80 فیصد سے زائد قارئین نے استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا ہے۔

دنیا کا بہترین ایئرپورٹ پورٹ قرار دیے جانے پر استنبول ایئرپورٹ کے مواصلات کے ڈائریکٹر گوخان سینگول نے کہا ہے کہ ’گلوبل ٹریولر کے قارئین کی جانب سے نمبر ون قرار دیے جانا ہماری انتہائی قابل قدر کامیابی ہے اور ہمارے ہر رکن کی طرف سے لگن، محنت اور عمدگی کا ثبوت ہے۔‘

واضح رہے کہ گلوبل ٹریولر کے زیر اہتمام گیارہویں ‘لیزر لائف اسٹائل ایوارڈز’ میں استنبول ہوائی اڈے کو دوسری بار بہترین ایئرپورٹ کے طور پر ووٹنگ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے جدید ترکی کے قیام کی 95ویں سالگرہ(2018ء) کے موقع پر استنبول ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 2021 تک استنبول ایئرپورٹ میں سالانہ نو کروڑ مسافروں کی گنجائش تھی، جس کے بعد 2023 تک اسے بڑھا کر 15 کروڑ اور پھر 2028 تک 20 کروڑ تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی