عام انتخابات 2024: امیدوار کل سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ قومی اسمبلی کی فیس 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کی 20 ہزار روپے ہے۔ ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں۔ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک امیدوار مختلف تجویز کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 5 کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے۔

کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفاتر میں 20 سے 22 دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی فیس 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی 20 ہزار روپے ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کے لیے پاکستان کا شہری ہونا ضروری ہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہ ہو۔ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار پاکستان میں کسی بھی
جگہ کا ووٹر ہو سکتا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ہونا ضروری ہے۔ قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔ جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر، منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 3 جنوری کو دائر کی جا سکیں گی۔

اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 10 جنوری تک کیے جائیں گے۔ نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی جب کہ 12 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر