حلقہ بندی کیس: انتخابات میں تاخیر کی ایک اور درخواست مسترد

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے انتخابات میں تاخیر کرنے کی ایک اور درخواست مسترد کردی اور واضح کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہوسکتیں۔

قاٸم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست گزار امیر خان کی بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل قمر افضل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے سے ملک میں تھوڑا استحکام آیا ہے۔ انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے، عام انتخابات کی تاریخ آنا کوٸی معمولی بات نہی۔

وکیل قمر افضل نے عدالت کو بتایا کہ انتخابی حلقہ بندی کے حوالے سے غلط فیصلہ کیا گیا جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن پروگرام جاری ہو چکا، اب کچھ نہیں ہو سکتا، انفرادی درخواستوں پر فیصلہ دینے لگ گٸے تو الیکشن کا عمل متاثر ہوگا۔

جسٹس منصور علی شاہ درخواست گزار کے وکیل سے مخاطب ہوئے کہ ایسی درخواستوں پر عام انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ کو ڈسٹرب نہیں کریں گے، اگر آپ انتخابات وقت پر نہیں چاہتے تو عدالت میں بیان دیں، الیکشن کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

بینچ میں شامل تیسرے جج جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ انتخابات میں کوٸی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہوسکتیں اور بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کر دی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم