اٹلی: بیٹی کو قتل کرنے والے پاکستانی جوڑے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی میں ریگیو ایمیلیا کی ایک عدالت نے منگل کے روز فیصلہ دیا کہ والدین کے کہنے پر ایک چچا نے اپنی بھانجی کا گلا گھونٹ دیا، بیٹی نے 2021 میں طے شدہ شادی سے انکار کیا تھا، جس پر قتل کرنے کے جرم میں والدین کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

18 سالہ سمن عباس بولوگنا کے قریب نویلارا میں رہائش پذیر تھیں،جبکہ مئی 2021 میں وہ لاپتہ ہو گئی تھیں، کیونکہ انہوں نے پچھلے سال اپنے خاندان کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا کہ وہ پاکستان میں ایک کزن سے شادی کریں۔ ثمن عباس نے پولیس کے سامنے اپنے والدین کی مذمت کی تھی جس پر سماجی کارکنوں نے ان کو نومبر 2020 میں ایک پناہ گاہ میں رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثمن عباس اپریل 2021 میں اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے گئیں، وہ اپنا پاسپورٹ لینے اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، جسے اس کے گھر والوں نے ناپسند کیا تھا۔ اس کے فوراً بعد وہ غائب ہو گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق ثمن عباس کے بوائے فرینڈ نے پولیس کو ان کی گمشدگی کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے مئی میں خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن والدین پہلے ہی پاکستان روانہ ہو چکے تھے۔ نوجوان خاتون کو غالباً 30 اپریل سے یکم مئی کی درمیانی رات قتل کیا گیا تھا، سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے مطابق خاندان کے 5 افراد کو بیلچوں اور بالٹیوں کے ساتھ گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جو ڈھائی گھنٹے بعد واپس آئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال بعد ثمن عباس کی لاش ایک لاوارث فارم ہاؤس سے ملی جس کی گردن ٹوٹی ہوئی تھی۔ ثمن عباس کے بھائی نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے اپنے والد کو قتل کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا تھا اور یہ کہ چچا نے ہی اس کی بہن کو قتل کیا تھا۔

والد شبر عباس کو اگست 2023 میں پاکستان میں گرفتار کرکے اٹلی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، چچا دانش حسنین کو فرانسیسی حکام نے گرفتار کیا جبکہ کزنز کو اسپین میں گرفتار کیا گیا۔ چاروں افراد مقدمے میں موجود تھے تاہم والدہ نازیہ شاہین تاحال مفرور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے والدین کوعمر قید، چچا کو پلی بارگین قبول کرنے کے بعد 14 سال قید کی سزا سنائی، جب کہ دو کزنز کو بری کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی