نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملہ کسی بھی ملک میں جرم، ملک میں امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ریاست آئین کے تحت اقدامات کرتی ہے، 9 مئی کو حساس تنصیبات کو جلایا گیا۔
مزید پڑھیں
نگراں وزیراعظم نے کہاکہ کچھ لوگ سیاسی احتجاج کرتے ہیں، سیاسی رویوں پر بات نہیں کرنا چاہتے، آپ مقبول لیڈر کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کا حق ہے۔
انہوں نے ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، مجھے اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں کہ کوئی بھی لیڈر پاپولر ہو جائے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ معاشرے کے مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے، جمہوریت مختلف مدارج طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت اور حکومت کو کارکردگی کی بنیاد پر دیکھنا ہو گا، اگر مقبولیت بہتر ڈیلیوری میں تبدیل نہ ہو تو وہ تباہی لاتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ معیاری مذاکرے مثبت سوچ اور رجحان کو پروان چڑھاتے ہیں۔