نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گراتے ہوئے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی ہے۔
نپیرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اب جنوری سے مارچ تک صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا پڑیں گی۔
مزید پڑھیں
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق جنوری، فروری اور مارچ میں بجلی صارفین کو ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر بھی بجلی قیمت میں اضافے کا اطلاق ہو گا۔
اس فیصلے سے ڈسکوز کے بجلی صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کئی بار احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب رواں ماہ ہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے صارفین کو ایوریج بل بھیجے اور 30 روز سے زیادہ بلنگ کی۔