علیزہ سلطان اور کرن اشفاق کی ملاقات، ’کوئی جل گیا اور کسی نے دعا دی‘

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرن اشفاق اور سیدہ علیزہ سلطان معروف دونوں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کاروباری شخصیات ہیں جنہوں نے پہلے پاکستانی اداکاروں سے شادی کی تھی۔

علیزہ کی شادی فیروز خان سے ہوئی تھی جبکہ کرن کی شادی عمران اشرف سے ہوئی تھی۔ بدقسمتی سے دونوں کی شادیاں ناکامی کا شکار ہوگئیں۔ کرن اشفاق اور علیزہ سلطان کو سابق شوہروں سے بہت زیادہ تحفظات تھے اور وہ اکثر اس بارے میں سوشل میڈیا پر بات کرتے رہتی ہیں۔

حال ہی میں کرن اشفاق اور سیدہ علیزہ سلطان نے دوپہر کے کھانے پر ملاقات کی اور دونوں نے ہی اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک دوسرے کی تصاویر شیئر کیں۔ کرن اشفاق اور علیزہ سلطان خوبصورت اور سادہ لگ رہی تھیں۔

وہ تصاویر ایک فیس بک پیج پر بھی شیئر کی گئیں۔ کرن اشفاق اور سیدہ علیزہ سلطان کی تصویریں دیکھنے کے بعد لوگوں نے ان کے بارے میں رائے زنی شروع کر دی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’وہ اداس نہیں لگ رہی ہیں بلکہ لگتا ہے کہ دونوں بہت خوش ہیں اور انجوائے کررہی ہیں‘۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’طلاق کے بعد اب خواتین نے مردوں کی ساکھ کو کیوں داغدار کرنا شروع کر دیا ہے؟

ایک اور سوشل میڈیا بف نے لکھا کہ ’دونوں کے ہی شوہروں نے انہیں ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی‘۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش نہیں لگے تاہم کچھ لوگوں نے علیزہ اور کرن کے لیے دعائیہ کلمات تحریر کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، چوتھے اسپیل میں جاں بحق افراد کی تعداد 136 ہوگئی

ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ، روسٹن چیس کی نصف سنچری، ساجد خان کی 4 وکٹیں

امریکا میں چھوٹی برقی گاڑیوں کا دور, کم قیمت ’ٹائنی‘ کاروں پر کمپنیوں کا بڑا داؤ

محسن نقوی کی گفتگو اور انداز گفتگو پر اعتراض مگر نواز شریف نے جواب دینے سے منع کردیا، رانا ثنااللہ

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، بلاول بھٹو

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ