وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینیزویلا پر امریکا کے حالیہ فوجی حملے اور صدر نکولس مادورو کی معزولی کے بعد امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کی مقبول سیریز جیک رائن ایک بار پھر خبروں میں ہے اور اس کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

یہ کلپ سیزن 2 (2019) کا ہے، جس میں اداکار جان کراسنسکی سی آئی اے تجزیہ کار جیک رائن کے کردار میں ایک لیکچر کے دوران یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون سے ممالک ہو سکتے ہیں۔ جہاں طلبا روس اور چین کا نام لیتے ہیں، وہیں جیک رائن وینیزویلا کو بھی ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں، جس کی وجہ اس کے قدرتی وسائل اور جغرافیائی محلِ وقوع کو بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آن لائن شاپنگ کا پہلا آرڈر، خوشی سے نہال خواتین کی ویڈیو وائرل

کلپ میں جیک رائن کہتے ہیں کہ وینیزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر موجود ہیں، جو سعودی عرب اور ایران سے بھی زیادہ ہیں، جبکہ سونے کے ذخائر افریقہ کی تمام کانوں سے زیادہ بتائے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود ملک شدید انسانی بحران کا شکار ہے، جس پر وہ سوال اٹھاتے ہیں۔

جیک رائن وینیزویلا کو عالمی سطح پر ایک ‘ناکام ریاست’ قرار دیے جانے کا ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ملک امریکا کے قریب ہونے کے باعث جدید نیوکلیئر میزائلوں کی رینج میں آتا ہے، جو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

یہ کلپ اس وقت وائرل ہوا جب امریکا نے وینیزویلا میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو گرفتار کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں پر نارکو دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دوزانو بیٹھے دعا مانگتے کرسٹیانو رونالڈو کا کلپ وائرل ہوگیا

سیریز کے شریک خالق کارلٹن کیوز نے اس مماثلت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کہانی کا مقصد پیش گوئی کرنا نہیں بلکہ اسے حقیقت کے قریب اور قابلِ یقین بنانا تھا۔ ان کے مطابق جب کہانی حقیقی جغرافیائی سیاسی حالات پر مبنی ہو تو بعض اوقات حقیقت فکشن سے ملتی جلتی محسوس ہونے لگتی ہے۔

کارلٹن کیوز نے مزید کہا کہ وینیزویلا ایک طویل عرصے سے ایسا ملک رہا ہے جہاں جمہوری اقدار، معاشی مسائل اور عالمی طاقتوں کے مفادات آپس میں ٹکراتے رہے ہیں، اور کسی بھی فوجی کارروائی کے اثرات سب سے زیادہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں