دھمکیوں کے باوجود امریکی ماڈل فلسطینیوں کی حمایت کے لیے پرعزم

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراقی نژاد امریکی ماڈل اور میک اپ برانڈ ھدیٰ بیوٹی کی بانی ھدیٰ قطان نے دھمکیوں کے باوجود فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

40 سالہ عراقی نژاد امریکی ماڈل غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف سوشل میڈٰیا پر بھرپور آواز بلند کررہی ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری میں ھدیٰ قطان نے کہا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے خلاف بول کر کچھ غلط نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے ڈرایا نہیں جاسکتا۔‘

ھدیٰ قطان نے کہا کہ ’ ‘ہم کچھ کھونے سے نہیں ڈر سکتے، ہمیں اس عمل پر بھروسہ کرنا ہوگا کہ اگر ہم کچھ کھو دیتے ہیں تو کچھ اور ہمارے پاس صحیح طریقے سے آئے گا، کیونکہ ہم اچھا کام کر رہے ہیں، اور میں اس پر پورے دل سے یقین رکھتی ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUDA BEAUTY (@hudabeauty)

ھدیٰ قطان کا فلسطینیوں کی حمایت میں غیر متزلزل مؤقف

دھمکیوں اور اپنے بیوٹی مصنوعات کے کاروبار میں نقصان کے خدشات کے باوجود امریکی ماڈل ھدیٰ قطان فلسطینیوں کی حمایت میں غیرمتزلزل نظر آرہی ہیں، انہوں نے سختی کے ساتھ یہود دشمن ہونے کی تردید کی اور معصوم فلسطینی عوام کے مصائب پر اپنی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ قطان نے اسرائیلی حکومت پر مذہب اور لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huda (@huda)


یہ پہلا موقع نہیں ہے جب قطان کو اپنے فلسطین کی حمایت میں موقف کی وجہ سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اکتوبر میں ایک اسرائیلی پرستار نے اس پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کے اسرائیلی صارفین پر احسان کر رہی ہے، جس پر قطان نے جواب دیا، ‘مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے۔’ اس واقعے کے نتیجے میں سیفورا پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے امریکی اسٹورز سے ھدیٰ بیوٹی مصنوعات ہٹائے۔

وقتا فوقتاً ھدیٰ قطان انسٹا گرام پر فلسطینیوں کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کرتی رہتی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے مداحوں کو فلسطین کے جھنڈے کے واٹرمارکس لگانے کو کہا تھا جس پر ان کے سینکڑوں مداحوں نے انسٹاگرام پر فلسطین کے جھنڈے لگائے تھے۔ جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUDA BEAUTY (@hudabeauty)

واضح رہے کہ عراقی نژاد امریکی ماڈل ھدیٰ قطان کے میک اپ کے کاروبار کی مالیت امریکا میں 1.2 بلین ڈالر ہے، انسٹاگرام پر ان کی فالوورز 54 ملین ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے