تیسرا ون ڈے: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی 3 ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 78 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

جنوبی افریقہ کے شہر بولینڈ پارک کے پارل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے ںقصان پر 296 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے شاندار سینچری اسکور کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 114 گیندوں پر 108 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 45.5 اوورز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں اس طرح بھارت نے 3 میچوں کی سیریز 1۔2 سے اپنے نام کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری، حیران و پریشان شہری عدالت پہنچ گیا

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟