اے آئی کا بہتر استعمال کر کے آمدن میں اضافہ ممکن، گوگل معاونت کے لیے تیار

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی بڑھتی مقبولیت کے باعث صارفین کے لیے 5 مفت کورسز کرانے کا اعلان کیا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال آنے والے وقت میں ہر شعبے کے لیے ضروری ہو جائےگا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے صارفین کو 5 کورسز کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے زیراہتمام کون کون سے مفت کورسز کرائے جا رہے ہیں۔

• پہلے کورس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا مختصر تعارف شامل ہو گا، اس میں مشین کے ذریعے سیکھنے کے روایتی عمل کی خصوصیات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

• گوگل کی جانب سے کرائے جانے والے دوسرے کورس میں کمپیوٹر کی مختلف زبانوں کا تعارف شامل ہے، اس کورس کے ذریعے یہ سیکھا جا سکے گا کہ اپنی کارکردگی کے معیار کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

• تیسرے کورس میں گوگل کے 7 بنیادی اصول متعارف کرائے گئے ہیں، یہ کورس معقول اور ذمہ دارانہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ہے، اس میں صارفین کو سکھایا جائے گا کہ گوگل اپنی پراڈکٹس پر معقول اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کا اطلاق کس طرح کرتا ہے۔

• چوتھے کورس میں مختلف پراڈکٹس کی تیاری اور ان کے معیار سے متعلق سکھایا جائے گا۔

• گوگل کی جانب سے کرایا جانے والا پانچواں کورس انتہائی اہم ہے، اس کے ذریعے امیج جنریشن کے شعبے میں مشین لرننگ کے مختلف ماڈلز کی نوعیت اور کارکردگی کے بارے میں سکھایا جائےگا۔

واضح رہے کہ دن بدن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی ہو رہی ہے، اب ایک روبوٹ انسان کی طرح کام کرتا دکھائی دیتا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بے دریغ استعمال کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں کہ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو روبوٹک مشینیں انسانوں کی جگہ لے لیں گی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ