کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ثقافتی شناخت میں جہاں مختلف زبانیں، تہذیبیں اور روایات رنگ بھرتی ہیں وہیں یہاں کے منفرد ذائقے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے

انہی ذائقوں میں پشتون اور ہزارہ برادری کی روایتی سوغات کلچے (مقامی بسکٹ) خاص مقام رکھتی ہے جو کوئٹہ کی یخ بستہ شاموں میں شہریوں کی اولین پسند بن چکے ہیں۔

شام ڈھلے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم قہوہ خانوں پر رونق دیدنی ہوتی ہے جہاں لوگ گرم چائے کی پیالیوں کے ساتھ تازہ خستہ اور خوشبودار کلچوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کلچے تیار کرنے والے کاریگروں کے مطابق ان بسکٹوں کی تیاری کا عمل نہایت دلچسپ ہے۔ سب سے پہلے میدہ، چینی، انڈہ اور گھی کو ملا کر  آمیزہ تیار کیا جاتا ہے جسے کئی گھنٹوں تک رکھا جاتا ہے تاکہ اس میں قدرتی نرمی اور خوشبو پیدا ہو۔

اس کے بعد اس آمیزے کو سانچوں میں ڈال کر مخصوص شکل دے کر تندور کی دھیمی آنچ میں پکایا جاتا ہے۔ چند منٹوں بعد جب یہ کلچے سنہری رنگ اختیار کر لیتے ہیں تو ان کی مہک دور تک پھیل جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کلچوں کی کئی اقسام دستیاب ہیں تاہم شہریوں کی پسندیدہ سوغاتوں میں روغنی کلچہ، کھجور کلچہ اور خستہ بسکٹ سرفہرست ہیں جو نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہیں بلکہ کوئٹہ کی ثقافتی پہچان بھی بن چکے ہیں۔ دیکھیے کلچوں کی تازہ خوشبو میں لپٹی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟