آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور سابق ویسٹ انڈین لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ نے غزہ کے معاملے پر عثمان خواجہ کی حمایت کر دی
پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کی غزہ کے معاملے پر انسانی بحران پر توجہ دلانےکی کوشش جارحانہ نہیں، میں نے پچھلے ہفتے بھی یہی کہا تھا کہ ساری زندگیاں برابر ہیں اور نہیں لگتا کہ یہ غلط ہے اور میں فاختہ کے نشان کے بارے میں بھی یہی کہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اس کی اجازت نہیں دے رہی ، ان کے قوانین ہیں جو ماننے ہیں ۔
Cummins says there is no difference between Khawaja displaying a dove logo on his shoe and Labuschagne displaying an eagle on his bat 🗣️ https://t.co/DpNpTKE6xk | #AUSvPAK pic.twitter.com/oe7teSXIHa
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 25, 2023
ویسٹ انڈیز کے مشہورلیجنڈ بولر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ بھی عثمان خواجہ کی حمایت میں بول پڑے۔ ’دی ویک اینڈ آسٹریلین’ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عثمان خواجہ کے معاملہ پر نظر رکھے ہوئے تھا اور میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں آئی سی سی کے موقف سے حیران ہوں، اگر زیادہ تر دیگر ادارے ایسے معاملات پر اپنے رویے اور سلوک میں کسی حد تک مستقل مزاجی اور یکسانیت کا مظاہرہ کرتے تو ضرور حیران ہوتا۔ ایک بار پھر آئی سی سی نے دہرے معیار اور ایک ادارے کے طور پر اخلاقی اقدار کی کمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
Michael Holding has his say on the ICC & Usman Khawaja saga. pic.twitter.com/dqJjVoBhRo
— CricTracker (@Cricketracker) December 25, 2023
یاد رہے کہ آئی سی سی نے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے سے روک دیا۔
اس سے پہلے عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران ایسے جوتے پہنے تھے جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے اور وہ یہ جوتے پاکستان کے خلاف میچ میں بھی پہننا چاہتے تھے۔
تاہم میچ میں عثمان خواجہ کو جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف میچ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے تھے۔
بعد ازاں آئی سی سی نے کہا تھا کہ عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بازوں پر سیا پٹی باندھ کر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، جس پر انہیں چارج کر دیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔