پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی 2 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی 2 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں ان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، پراسیکیوٹر راجا نوید اور منظورپشتین کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر راجا نوید نے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظورپشتین نے ایک ہجوم کی قیادت کی اور سرکاری اداروں کے خلاف تقاریر کیں، پراسیکیوٹر نے منظور پشتین کی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔
منظورپشتین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے کیس میں ملوث کیا گیا ہے، منظورپشتین نے کسی سرکاری ادارے کے خلاف بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں

اے ٹی سی نے منظورپشتین کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دونوں مقدمات میں 30، 30 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔

یاد رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو رواں ماہ چمن سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ چمن میں پولیس، لیویز اور ایف سی معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی۔

ڈی سی کے مطابق اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظور پشتین کی گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی تھی جس پر منظور پشتین اور ان کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہو گئے تھے۔

سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری طرف پی ٹی ایم نے مؤقف اپنایا تھا کہ منظور پشتین آل پارٹیز تاجر و محنت کش دھرنے سے خطاب کے بعد کوئٹہ جا رہے تھے کہ اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی، گاڑی پر 8 گولیاں لگیں، ایک خاتون زخمی ہوگئی جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پی ٹی ایم ترجمان نے بتایا تھا کہ منظور پشتین ساتھیوں کو لے کر واپس چمن شہر آئے اور خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق عادل کی شخصی خاکوں پر مشتمل کتاب’دیکھا جنھیں پلٹ کے‘ شائع ہوگئی

خلا میں عسکری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، فرانسیسی فوجی جنرل کا انتباہ

کھیت میں گھسنے پر ایک اور اونٹ بہیمانہ تشدد کا شکار، مقدمہ درج

غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات

ویڈیو

سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل

ہمت اور محنت کی مثال: پشاور کی خاتون کا کامیاب آن لائن شہد بزنس

جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے