اسلام آباد: پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے وفد کی بلوچ یکجہتی کونسل کے دھرنے میں آمد

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچ یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے وفد نے دھرنے کے شرکا سے ملاقات کی ہے اور قانونی معاونت کا یقین دلایا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت ساتھیوں سمیت دھرنے میں پہنچے، ان کے ہمراہ پاکستان بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر حسن رضا پاشا نے کہاکہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی مظاہرین کے رہائی کے لیے وکلا کا پینل تشکیل دے گی۔

صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہاکہ اسلام آباد داخلے کے وقت بلوچ لاپتا افراد کے اہل خانہ پر تشدد کی مذمت کرنے آئے ہیں، مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے والے تمام افراد کو رہا کروانا بار ایسوسی ایشن کی ذمے داری ہے۔

مظاہرین نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی کے وفود کو خاندانوں کی تکالیف سے آگاہ کیا۔

حسن رضا پاشا نے مزید کہاکہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کوشش ہوگی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ سے حل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp